فیصل آباد پولیس نے شہری کو مبینہ فراڈ کے ذریعے 30 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے سے محروم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم آصف نے شہری عدنان کا لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا مبینہ طور پر خرد برد کیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد ریاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ شہریوں سے دھوکہ دہی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔


