انٹرنیشنل ڈیسک (ریاض) کے مطابق سعودی عرب میں کھجور سے تیار کردہ نئی آئس کریم متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس نئی مصنوعات میں کھجور اور کھانے کی جدید تکنیک کو ملا کر ایک منفرد ذائقہ بنایا گیا ہے۔
ذائقے اور مٹھاس کو متوازن کرنے کے لیے کھجور کا پیسٹ آئس کریم بیس میں ملایا جاتا ہے۔ یہ مرکب پروسیسنگ اور منجمد کرنے کے مراحل سے گزرنے کے بعد پیک کیا جاتا ہے۔
تیار شدہ کھجور آئس کریم کو کیفے، ریستوراں اور ہوٹلوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ پروڈکٹ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں کے لیے پریمیم پیکیجنگ میں بھی تیار ہو سکتی ہے۔


