کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق قندھار کے ضلع ڈنڈ میں کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر عزت اللہ ہلاک ہو گیا۔
قندھار کے ضلع ارغنداب میں ایک اور ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران طالبان انٹیلی جنس اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔ صوبہ ہلمند کی جیل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں طالبان رجیم کا ایک اہلکار ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔


