پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہندو انتہاپسندی کے اثرات اب برصغیر تک محدود نہیں رہے بلکہ فرانس کی گلیوں تک پہنچ رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیرس میں انڈین الائنس پیرس نے مختلف تنظیموں کے اشتراک سے اجلاس منعقد کیا جس میں اس حوالے سے خبردار کیا گیا۔
اجلاس میں بھارتی، پاکستانی، بنگلہ دیشی، سری لنکن اور تامل برادریوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً پچاس افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ آر ایس ایس کا ہندوتوا نظریہ تارکین وطن کے نیٹ ورکس اور انتہاپسند تنظیموں کے ذریعے بیرون ملک پھیلایا جا رہا ہے۔
مقررین نے کہا کہ اجلاس پیرس کے قریب ایک ہندو مندر کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہوا۔ شرکاء نے بتایا کہ اس دوران ایفل ٹاور پر خواتین ملازمین کو ہٹا کر مرد اہلکار تعینات کیے گئے جس پر کارکنوں نے ہڑتال کی اور یادگار بند کرنا پڑی۔


