کراچی اور اسلام آباد میں سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظرثانی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے ایم کیو ایم کی جانب سے عدالتی ریمارکس حذف کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ سلیم اختر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے۔


