کراچی میں بفر زون مارکیٹ کے قریب دو مسلح ملزمان نے پولیس افسر کو لوٹ لیا۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر واردات کی اور پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان موٹر سائیکل، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے۔
پولیس کے مطابق واردات کے دوران افسر کے دوست سے بھی موبائل فون چھین لیا گیا۔ متاثرہ پولیس افسر کی مدعیت میں لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے دو نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


