اسلام آباد (نیشنل ڈیسک) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ تعیناتی انتظامیہ کی معاونت اور شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔ شہریوں کے جان و مال اور سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی فوج کے ذمے ہوگی۔
فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026 کی ایمرجنسی کی مدت تک ہوگی۔ گورنر خیبرپختونخوا جی ایچ کیو سے مشاورت سے نفری کا تعین کریں گے۔
ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر دستوں کی تعداد طے کی جائے گی۔ اس سے متعلق حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا۔


