اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام بھارہ کہو کے علاقے شاہ پور میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔ اے پی پی کے مطابق اس کیمپ کے دوران ساٹھ سے زائد افراد کی ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کی گئی۔
یہ طبی کیمپ وزیراعظم کے قومی ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کی معاونت کے لیے منعقد کیا گیا۔


