اسلام آباد (اے پی پی) ۔۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کے پٹڑی سے اترنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


