ٹھٹھہ صادق آباد (کلچرل ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ زبیدہ خانم کی تیرہویں برسی انیس اکتوبر کو منائی جائے گی۔ زبیدہ خانم انیس سو پینتیس میں بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد لاہور منتقل ہو گئیں۔
انہوں نے پچاس کی دہائی میں میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا اور موسیقار بابا جی اے چشتی نے انہیں پہلی مرتبہ فلم بلو میں متعارف کروایا۔ انہوں نے اپنے فنی سفر میں لاتعداد گیت گائے جو فلموں کی کامیابی کا سبب بنے جن میں ان کے کئی مقبول گیت اور نعتیہ کلام شاہ مدینہ شامل ہیں۔
زبیدہ خانم طویل علالت کے باعث اٹھہتر برس کی عمر میں انیس اکتوبر دو ہزار تیرہ کو انتقال کر گئی تھیں جنہوں نے اپنی سریلی آواز سے پاکستان میوزک انڈسٹری پر راج کیا۔


