انٹرنیشنل ڈیسک (لندن، نیوز ڈیسک) — لندن کے فلاحی اسٹورز کو روزانہ کی بنیاد پر موصول ہونے والے ناکارہ اور ناقص معیار کے لباس کی بھرمار کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سینٹ رافیلز ہاسپیس چیریٹی شاپ کی کمرشل منیجر کیرولین ورلے کے مطابق انہیں روزانہ تیس سے پچاس تھیلے ملتے ہیں، جبکہ بعض اوقات سو سے زائد تھیلے بھی موصول ہوتے ہیں۔
اسٹور منیجر کولن فرینچ کا کہنا ہے کہ سامان کی اس کثیر مقدار کی وجہ سے اسٹاک روم میں پاؤں رکھنے کی جگہ بھی مشکل سے ملتی ہے اور عطیات میں بدبو دار اور گندے غسل خانے کے لباس سمیت ناکارہ اشیاء بھی شامل ہوتی ہیں۔


