نیوز ڈیسک (الجزیرہ) فرانس میں سینکڑوں سپر مارکیٹس کو ایک غیر معمولی اور بڑے پیمانے پر کیے جانے والے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سائبر حملے کے دوران ہیکرز نے سپر مارکیٹس کے ریفریجریٹرز کا درجہ حرارت بڑھا دیا۔
درجہ حرارت بڑھنے سے آگ لگنے کے واقعات پیش آئے اور بڑی مقدار میں خوراک خراب ہو گئی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ایک سائبر کارروائی کا حصہ ہے۔
متعلقہ ادارے اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔


