لاہور (این این آئی) سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث فضائی آپریشن محدود ہونے سے پاکستان کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 114 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 77 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے باعث بدھ کے روز پاکستان سے ریاض کی 28 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا۔
پی آئی اے نے ملتان سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 765 کو متبادل ایئرپورٹ روانہ کیا۔ کراچی سے جدہ کی 2 پروازیں جبکہ سیالکوٹ اور ملتان سے دمام کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔
لاہور سے مدینہ کی پروازوں میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ فضائی نظام متاثر ہونے سے ملکی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔


