لاہور (اے پی پی) — نو شہرہ ور کاں میں اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے بدھ کے روز ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سات روزہ صفائی مہم کے لیے ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اقصی امین ڈوگر اور یونین کونسل کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یونین کونسل کے سیکرٹریز کو اپنے متعلقہ علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کوڑے کے ڈھیروں، گندی گلیوں اور نالیوں کی نشاندہی کر کے رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی۔


