نیوز ڈیسک (اسلام آباد) پاکستان اور عمان نے تجارت اور رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ بات پاکستان اور عمان جوائنٹ منسٹریل کمیشن کے آٹھویں اجلاس کے دوران طے پائی۔
اس اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


