رائے ونڈ (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا اقدام عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیرہ سال سے خیبرپختونخوا میں اقتدار میں رہنے والی پی ٹی آئی دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔
احسن افضل کھوکھر نے بیان میں مزید کہا کہ جب حالات قابو سے باہر ہونے لگیں تو ریاست کو عوام کے تحفظ کے لیے غیر معمولی اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔


