محمد اورنگزیب اور علی بابا کے وفد کے درمیان ملاقات کا منظر۔ تصویر: اے پی پی، 15 اکتوبر 2026
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے علی بابا انٹرنیشنل ڈیجیٹل کامرس کی قیادت سے ملاقات میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اے پی پی کے مطابق بنکاک میں ہونے والی ملاقات میں ڈیجیٹل ادائیگیوں، سماجی تحفظ کی رقوم اور ہدفی سبسڈیز کی شفاف ترسیل پر گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے ای کامرس ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی طلب کیں۔
پاکستان سنگل ونڈو کے ای کامرس پلیٹ فارم میں پیش رفت، سرحد پار ادائیگیوں اور برآمدی وصولیوں کی نگرانی بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی۔ کلاؤڈ انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور ٹیکس انتظامیہ میں تعاون بھی زیرِ جائزہ آیا۔
دونوں جانب نے پاکستان پوسٹ کے چھانٹی کے نظام کی جدیدکاری اور علی بابا کے ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے چین کو زرعی برآمدات بڑھانے کے امکانات بھی دیکھے۔


