اسلام آباد (بزنس ڈیسک) وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کے روز موڈیز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ موڈیز وفد نے پاکستان کے معاشی نقطہ نظر اور خودمختار کریڈٹ پروفائل کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یہ اطلاع ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ خبر میں دی گئی۔


