نیوز ڈیسک (صورتِ حال، DESK) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی مرزا محمد جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں جنہیں سراہا جا رہا ہے۔ مرزا محمد جاوید کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات کے شعبوں میں بہتری عوام کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوں۔


