لاہور (بیورو رپورٹ) درجہ اول اور دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پرچون سطح پر درجہ اول آئل کی قیمت فی لیٹر 15 روپے اضافے سے 620 روپے ہو گئی ہے۔
درجہ اول آئل کے 5 پیکٹ کی پیٹی کی قیمت 75 روپے اضافے سے 3100 روپے ہو گئی۔ درجہ اول گھی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 625 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
درجہ اول گھی کے 5 پیکٹ کی پیٹی 100 روپے اضافے سے 3125 روپے ہو گئی۔ درجہ دوم آئل کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا جس سے قیمت 587 روپے ہو گئی۔
درجہ دوم آئل کی پیٹی کی قیمت 200 روپے اضافے سے 6800 روپے ہو گئی۔ ڈبل روٹی بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
لارج سائز ڈبل روٹی 10 روپے اضافے سے 240 روپے ہو گئی۔ میڈیم سائز ڈبل روٹی 170 روپے اور سٹینڈرڈ سائز ڈبل روٹی 130 روپے ہو گئی۔


