نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک)۔ انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گیسٹ کالنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس فیچر کے تحت ایسے افراد کو بھی کال میں شامل ہونے کی دعوت دی جا سکے گی جن کا واٹس ایپ اکانٹ موجود نہیں۔
صارفین دعوت کا لنک بنا کر کسی بھی شخص کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ کال کے دورانیے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور تمام گفتگو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رہے گی۔
کال میں شامل ہونے والے مہمان کو ابتدا میں ویٹنگ روم میں رکھا جائے گا۔ وہ میزبان کی اجازت کے بعد ہی کال کا حصہ بن سکے گا جبکہ میزبان کو مہمان کو نکالنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔
واٹس ایپ کے مطابق مہمان کال میں شریک دیگر افراد کے فون نمبر نہیں دیکھ سکیں گے اور نہ ہی پیغامات بھیج سکیں گے۔ تاہم، وہ اسکرین شیئر کرنے اور ردِعمل دینے جیسی سہولیات استعمال کر سکیں گے۔
یہ فیچر کالز سیکشن میں دستیاب ہوگا جہاں سے دعوتی لنک تیار کیے جا سکیں گے۔ کمپنی رواں سال کے آخر میں اسے گوگل اور آٹ لک کیلنڈر کے ساتھ منسلک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔


