لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے 11 ہزار 397 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے ان کارروائیوں کے دوران قانون شکنی پر 10 ہزار 849 مقدمات درج کیے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے کارروائیوں کے دوران صوبہ بھر سے 5 لاکھ 99 ہزار 340 پتنگیں برآمد کی ہیں۔
پولیس نے پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی 19 ہزار 361 ڈور کی چرخیاں بھی قبضے میں لے لیں۔


