لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن سید محمد عظمت کو حلقہ این اے 130 کے لیے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کوارڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسلامپورہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ریاض الدین صوفی نے سید محمد عظمت سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد پیش کی۔
ریاض الدین صوفی نے ذمہ داری تفویض کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے حلقے کے عوام کو لیسکو سے متعلق مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
ملاقات کے دوران این اے 130 بالخصوص اسلامپورہ میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جگہ جگہ پھیلی بے ہنگم تاروں کے مسئلے کو حل کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔


