سرگودھا (نیوز ڈیسک) سرگودھا کے علاقہ کندیاں میں ساڑھے چھ لاکھ روپے کے عوض شادی کے دو روز بعد دلہن مبینہ طور پر فرار ہو گئی۔ پولیس نے متاثرہ دولہا کی مدعیت میں فراڈیہ گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کندیاں کے علاقہ کچہ ملی خیل کے محمد جاوید خان سے محمد وارث اور محمد اقبال نے ساڑھے چھ لاکھ روپے کے عوض جوہر آباد کی صبا کی شادی کروائی تھی۔ دلہن شادی کے دو روز بعد شوہر کا گھر چھوڑ کر فرار ہو گئی۔
پولیس تھانہ کندیاں نے متاثرہ دولہا کی مدعیت میں دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


