فائل فوٹو
کراچی میں نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہ کیا ہے۔ وفد کو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروباری سہولتوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔
دورے کے دوران سیکریٹری ایپکس کمیٹی ایس آئی ایف سی ڈاکٹر جہانزیب نے ڈچ وفد کو ون ونڈو سہولت کاری کے نظام پر بریفنگ دی۔ وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک اور بن قاسم انڈسٹریل پارک سمیت خصوصی اقتصادی زونز میں مواقع سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں جی ایس پی پلس کے تحت تجارتی سہولتوں اور کاروباری اصلاحات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیدرلینڈز کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی برآمدات اور روزگار کے مواقع بڑھنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔


