لاہور (کامرس ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے الیکٹرانکس، چمڑے، کاغذ و بورڈ اور تیل و گھی کے شعبوں میں آلات کی خریداری تیس اکتوبر تک مکمل ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق چینی، سیمنٹ، تمباکو، ٹائلز اور کھاد کی صنعتوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم مکمل نصب کر دیا گیا ہے۔
ٹیکسٹائل، پیک شدہ پانی، جوس اور دودھ کے شعبوں میں آلات کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیل، پولٹری اور ٹائرز کے شعبوں کے لیے آلات کی خریداری پندرہ اکتوبر تک مکمل کر لی گئی۔
اصل اور ممکنہ ٹیکس وصولیوں میں فرق کم کرنے کے لیے بڑے صنعتی شعبوں میں نگرانی کا عمل دسمبر کے آخر تک مکمل ہوگا۔ اٹھارہ شعبوں میں تقریباً ایک ہزار ارب روپے کا ٹیکس گیپ موجود ہے۔


