سرائے مغل (نیوز ڈیسک)۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما چوہدری یاسین مقصود کو ایم این اے رانا محمد حیات خاں نے ضلع قصور بیت المال کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔
تقرر کے بعد چوہدری یاسین مقصود نے ایم این اے رانا محمد حیات خاں، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں، بیرسٹر رانا خضر حیات خاں اور ایم پی اے چوہدری محمود انور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذمہ داری کو بھرپور طریقے سے نبھاتے ہوئے حلقے کے عوام کی خدمت کریں گے۔
اس تقرر پر پرویز اقبال بٹ، عمران شاہد بٹ، ملک عاشق، چوہدری خالد محمود، چوہدری رشید جاوید بگا اور حافظ ثنا اللہ سمیت دیگر مقامی عہدیداران اور کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا اور قیادت کے فیصلے کو سراہا۔


