فائل فوٹو
لاہور (این این آئی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر چوہدری خادم حسین نے پنجاب کابینہ کی جانب سے پیوٹ پروگرام کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اسے صوبے کی صنعتی معیشت کو وسعت دینے کی اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔
پروگرام کے تحت ایک ہزار نو سو پچانوے ارب روپے کی متوقع سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس میں ایک ہزار نواسی ارب روپے سرکاری اور نو سو چھ ارب روپے نجی شعبے کے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے نجی شعبے کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے۔
چوہدری خادم حسین نے زور دیا کہ کاروباری برادری سے مسلسل مشاورت اور پالیسیوں میں تسلسل یقینی بنایا جائے۔ پروگرام کے تحت صنعتی انفراسٹرکچر، کلسٹر ڈویلپمنٹ اور ای کامرس پر توجہ دینا قابل تحسین ہے۔
اس سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے شفاف نگرانی، قابل پیمائش اہداف اور باقاعدہ رپورٹنگ کا نظام بنانے کی تجویز دی۔


