کوٹری (نیوز ڈیسک) جامشورو میں انڈس ہائی وے سے سترہ سالہ مہک ملاح کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس نے تاحال ملزمان کی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ مقدمے میں رضا حسین چانڈیو اور احمد جمالی کو نامزد کیا گیا ہے۔
مدعیہ نجمہ ملاح کے مطابق مہک سترہ اکتوبر کی شب ایک ہوٹل میں موسیقی کا پروگرام دیکھنے گئی تھی۔ رکشہ ڈرائیور کو اس مقصد کے لیے بلایا گیا تھا۔
احمد جمالی بھی رکشے میں سوار ہو گیا اور دونوں مہک کو اپنے ساتھ لے گئے۔ اہل خانہ رات بھر مہک کے واپس آنے کا انتظار کرتے رہے۔
اٹھارہ اکتوبر کی علی الصبح اطلاع ملی کہ مہک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہے۔ والدہ نے الزام عائد کیا کہ دونوں نامزد افراد نے باہمی مشاورت سے مہک کو قتل کیا۔
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ مقتولہ اور مقدمے میں نامزد دونوں افراد جامشورو کی سید آباد کالونی کے رہائشی ہیں۔


