(اسلام آباد، ٹیکنالوجی ڈیسک) نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے اہم معلوماتی انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت کام کرنے والی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
ترجمان این ٹی سی کے مطابق سائبر اکتوبر 2026 مہم کے انیسویں روز اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ قومی اہمیت کے حامل ڈیجیٹل نظاموں کو محفوظ رکھنے کے لیے سسٹمز کی مسلسل اپ ڈیٹس ناگزیر ہیں۔
مضبوط توثیقی عمل، رسائی کے کنٹرول اور سکیورٹی خطرات کی مسلسل مانیٹرنگ بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔


