اسلام آباد (بزنس ڈیسک) عالمی منڈی میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ جبکہ سونے اور زرعی اجناس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بلومبرگ رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.33 ڈالر بڑھ کر 103.99 ڈالر فی بیرل ہو گئے۔
برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 0.43 ڈالر اضافے سے 109.98 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت 10.77 ڈالر کم ہوکر 4129.95 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 0.10 ڈالر کمی سے 57.38 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ زرعی اجناس کی منڈیوں میں قیمتیں کم ہوئیں جہاں مکئی کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 465 ڈالر فی بشل اور گندم 1.75 ڈالر کمی سے 653.50 ڈالر فی بشل ہو گئی۔
کپاس کی قیمت میں 0.01 ڈالر کی کمی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 0.32 ڈالر کم ہو کر 228.03 ڈالر فی یونٹ رہ گئی۔


