سرگودھا شہر کے خیام چوک فلائی اوور پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ساٹھ سالہ شہری جاں بحق اور بتیس سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں پی اے ایف روڈ کے رہائشی ساٹھ سالہ یاسین صدیق موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ سلانوالی روڈ کے رہائشی بتیس سالہ وقار علی شاہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو 1122 نے زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ تمام افراد کو ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا۔


