فائل فوٹو
فائل فوٹو
نیوز ڈیسک۔ فلپائن کے جنوبی صوبے اگوسان ڈیل سور میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے پندرہ سالہ طالب علم ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
شنوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پندرہ سالہ طالب علم جاں بحق ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تئیس اور تیرہ سالہ دو زخمیوں کو فوری طور پر ہنگامی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


