فائل فوٹو
فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر پاکستان ریلویز میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ٹرین آپریشن کو محفوظ بنانے اور حفاظتی انتظامات کو موثر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ہنگامی حالت کا نفاذ 31 دسمبر تک رہے گا۔
اس فیصلے کے تحت فیلڈ افسران کی تمام چھٹیاں تین ماہ کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ افسران کو اتوار کے روز بھی فیلڈ میں جا کر ٹرین آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق یہ اقدامات ریلوے نظام کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔


