فائل فوٹو
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کی پاک فوج کے لیے گراں قدر خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


