اسلام آباد (این این آئی)۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا انتقال ملک و قوم کے لیے افسوسناک خبر ہے۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔


