فائل فوٹو
ملتان میں موبائل پولیس اسٹیشن یونٹس شہریوں کو ان کے علاقوں میں پولیس خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق پنک یونٹ سورج کنڈ روڈ جبکہ بلیو یونٹ شہر کے نواحی علاقے ۱۷ کسی میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ان یونٹس پر ۱۴ سہولتیں دستیاب ہیں، جن میں آن لائن ایف آئی آر اندراج، ای ٹیگنگ، کریکٹر ویری فکیشن، ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ داروں کی رجسٹریشن شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقامی سطح پر ان خدمات کی فراہمی کا مقصد شہریوں کا وقت اور سفر بچانا ہے۔


