لاہور (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) – وزیر قانون رانا اقبال خان نے مری بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔
انہوں نے ڈی پی او مری کو ہدایت کی کہ ڈرائیور کو جلد گرفتار کیا جائے اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔
وزیر نے انتظامیہ سے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں۔ انہوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو لازمی قرار دیا۔


