
اسلام آباد: بھارت نے مئی میں جنگی صورت حال کے بعد پاکستان سے دوسرا باقاعدہ رابطہ کیا ہے اور دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کی اطلاع دی ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستانی حکام کو دریائے ستلج میں مزید پانی کی آمد سے آگاہ کیا گیا، اطلاع کے مطابق بھارت ہری کے پتن سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ستلج میں سیلاب سے پہلے ہی پاکستان کے کئی شہر اور دیہات متاثر ہو رہے ہیں، ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں جبکہ مال مویشی کے نقصانات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔


