
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں امن کے لئے حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی، فلسطینی عوام پر ہونے والے اس نسل کشی کے آغاز کے بعد سے اب تک جنگ بندی کے سب سے قریب ہیں۔


