بنوں (صورتِ حال، اسپورٹس ڈیسک) زیاد اکرم درانی ٹورنامنٹ میں گل سپورٹس کلب نورنگ نے خان کلب میران شاہ کو 1-3 گول سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام اور ایس این جی پی ایل و او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے جاری ٹورنامنٹ کے میچ میں وقفے تک خان کلب میران شاہ کو 0-1 گول کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں گل سپورٹس کلب نورنگ نے تین گول کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ زیاد اکرم درانی ٹورنامنٹ کے اس میچ کے موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری اسرار بنگش اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔


