اے آئی کی تیار کردہ علامتی تصویر
(لاہور، بیورو رپورٹ) پنجاب میں 22 افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے تقرری کے منتظر افسر ڈاکٹر محمد سہیل انور چوہدری کو سیکرٹری (ریگولیشنز) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری (آرکائیوز اینڈ لائبریری) ایس اینڈ جی اے ڈی مظفر خان سیال سے سیکرٹری ریگولیشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) خانیوال مدثر عارف اور پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان امیر تیمور کو او ایس ڈی بنا کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تقرری کے منتظر کیپٹن (ر) حمزہ انجم کو پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازی خان مقرر کیا گیا، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) چکوال سلیمان منشاء کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) تلہ گنگ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب مس راحت جبیں کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) محکمہ اطلاعات و ثقافت تعینات کر دیا گیا، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری (سیاحت) اویس نواز سے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔
محمد اویس سرور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) لیہ، عامر افتخار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) راجن پور اور منور حسین کو ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز) خانیوال کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) سرگودھا محمد عاطف کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان سے منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب اتھارٹی سرگودھا اور سی ای او سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ محمد اکمل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) سرگودھا تعینات کر کے یہ اضافی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں۔
پنجاب میں 22 افسران کے تبادلے کے تحت توصیف حسن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز) شیخوپورہ، رب نواز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز) جھنگ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ مرزا راحیل بیگ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) وہاڑی، ذیشان شریف کو اسی عہدے پر رحیم یار خان اور خضر ظہور کو لیہ تعینات کیا گیا ہے۔
فرحان مجتبیٰ کو ڈائریکٹر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ملتان مقرر کیا گیا۔ بلاول علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) حافظ آباد کا اضافی چارج، جبکہ آصف اقبال کو ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی سیالکوٹ اور سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
مس سارہ زینب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز) فیصل آباد سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔ عادل عمر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز) فیصل آباد مقرر کیا گیا، جبکہ رضوان محمود کو گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


