سرگودھا (صورتِ حال، کرائم رپورٹر) بھیرہ میں نوجوان کا گلا کاٹ کر قتل کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق تلخ کلامی کی رنجش پر نعیم ظفر عرف صابو کو مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش گنج شہیداں والی لوکڑی پلاٹ سے ملی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقتول کے والد محمد مقبول کی مدعیت میں اسد اللہ عرف اچھو اور خالد پرویز کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کا گلا کاٹ کر قتل کے واقعے کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔


