نیویارک (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کلو بائیف نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر رابطوں اور تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


