(صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے ایرانی قیادت کے ٹھکانوں کا علم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے دوبارہ حملے کی صورت میں اسرائیل جوابی کارروائی کرے گا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈینی ڈینون نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایرانی قیادت کے بارے میں وسیع انٹیلی جنس معلومات ہیں اور اسے معلوم ہے کہ ایرانی رہنما کہاں ہیں، کیا کر رہے ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل کو ایرانی قیادت تک پہنچنے میں صرف چند دن لگ سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے دعوے میں ایران کے کن رہنماؤں کا ذکر ہے اور نہ ہی مبینہ ٹھکانوں کی کوئی تفصیلات دیں۔
ایرانی قیادت کے ٹھکانوں سے متعلق اس دعوے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔


