کراچی (صورتِ حال، اسٹاف رپورٹر) معروف ٹک ٹاکر کشف انصاری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کشف انصاری نے یہ خوشخبری انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں تک پہنچائی۔
دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے نومولود کی صحت، درازیٔ عمر اور خوشیوں بھری زندگی کے لیے دعائیں کیں، جبکہ کشف انصاری کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
مداحوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کشف انصاری اپنے ننھے بیٹے کی مزید جھلکیاں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی۔


