کراچی (صورتِ حال، بیورو رپورٹ) ایس آئی ایف سی کی بر وقت مداخلت سے چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری سات ماہ بعد دوبارہ فعال ہوگئی۔ ہونان ریسورسز دھابیجی میں صنعتی فیکٹری چلانے والی چینی کمپنی ہے جو فروری 2026 سے بند تھی۔ صنعتی تنصیب بند رہنے سے کمپنی کو مالی نقصان کا سامنا رہا۔ مزید برآں، کمپنی نے اپنی صنعتی تنصیب سے متعلق معاملے کے حل میں ایس آئی ایف سی کی مداخلت اور تعاون کو سراہا۔ ایس آئی ایف سی نے بروقت مداخلت اور متعلقہ حکام سے رابطہ کاری کے ذریعے یہ معاملہ حل کروایا۔ واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔


