فائل فوٹو (اشاراتی): Irfanali03216645628 / Wikimedia Commons / CC BY 3.0 — https://commons.wikimedia.org/wiki/File:G.M_Abad_Police_Station_-_panoramio.jpg
مکو آنہ (کرائم رپورٹر) فیصل آباد پولیس نے رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 5308 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ ترجمان پولیس طارق جٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 1973 اور بی کیٹیگری کے 3335 ملزمان شامل ہیں۔
یہ تمام ملزمان سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی زیر قیادت اشتہاری ملزمان کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ گزشتہ سال فیصل آباد پولیس نے 3951 اشتہاری گرفتار کیے تھے۔
اس طرح گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 1357 زائد اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں ہیومن انٹیلی جنس، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے عمل میں لائی گئیں۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔


