مکوآنہ (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد زون کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے مقدمے میں نامزد ملزم محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ کارروائی ڈائریکٹر فیصل آباد زون ثاقب سلطان کی ہدایت پر عمل میں آئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال محمد ہاشم رضا نے اس کارروائی کی نگرانی کی۔ گرفتار ملزم محمد اقبال کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزم پر مدعی سے سعودی عرب کا ورک ویزا فراہم کرنے کے عوض پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے نہ تو ویزا فراہم کیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ ایف آئی اے حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقدمے میں قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔


