لاہور (بیورو رپورٹ) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں پورٹل پر قرض کے لیے درخواستوں کی تعداد سولہ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ وزیراعلیٰ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والے لاکھوں خاندان تاحال انتظار کے مرحلے میں ہیں۔
محکمہ ہائوسنگ کے مطابق رواں سال صرف تین لاکھ درخواست گزاروں کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تیرہ لاکھ سے زائد درخواست گزاروں کو مزید انتظار کرنا ہوگا۔
اب تک دو لاکھ پندرہ ہزار خاندانوں کے لیے ستتر ارب روپے کے قرض منظور ہوئے۔ قرض کی رقم سے ایک لاکھ بائیس ہزار گھر مکمل اور ستاون ہزار پانچ سو زیر تعمیر ہیں۔


